بنگلورو،29؍اگست(ایس او نیوز) مرضی کے خلاف بیٹی کے بیاہ کر لینے سے دلبرداشتہ والدین نے خود کشی کر لی۔یہ واقعہ مادا نائیکن ہلی پو لیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔ہو ریکتنہلی کے رہنے والے شیو لنگا سوامی(51) اور اس کی بیوی چندرا کلا(46) خود کشی کر لینے والے بد نصیب والدین ہیں۔
پو لیس ذرائع کے مطابق شیو لنگا سوامی ملبو سات کارخانہ میں سو پر وائزر کے طور پرخدمت انجا م دے رہا تھا۔ سوامی کی لڑکی نے حال ہی میں ماں باپ کی مرضی کے خلاف ایک نو جوان سے بیاہ کر لیا تھا۔جس سے مایوس ہو کر شیوا لنگا سوامی اپنی بیوی کے ہمراہ مکان کے اندر موجود پانی کے سمپ ٹینک میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔ ٹیانک میں پڑے لاشوں کو دیکھ کر پڑو سیوں نے فوری مادا نائیکنہلی پو لیس کو اطلاع دی،پو لیس یہاں پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالنے کے بعد پو سٹ مارٹم کے لئے نلمنگل کے سرکاری اسپتال روانہ کر دی۔خود کشی سے قبل دو نوں نے ڈیتھ نوٹ لکھ کر خود کشی کے لئے خود کو ذمہ دار ٹھہرا یا ہے۔ پو لیس نے معا ملہ درج کر لیا ہے، مزید جانچ جاری ہے۔